پنجاب میں بھی مرسوں مرسوں پنجاب نہ ڈےسوں کانعرہ گونجنےلگا

اسٹاف رپورٹ


لاہور :  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہيں کہ جلد پنجاب میں بھی مرسوں مرسوں پنجاب نہ ڈے سوں کا نعرہ گونجے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول ہاؤس میں پارٹی قیادت سے ملاقات میں کیا۔

بلاول ہاؤس لاہور میں  پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب اور لاہور کی قیادت نے بلاول بھٹو سے ناشتے پر ملاقات کی، جس ميں سیلاب زدہ علاقوں کی صورت حال اور متاثرین کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پنجاب میں پیپلز پارٹی کو دوبارہ فعال کرنے کیلیئے بلاول بھٹو نے مرسوں مرسوں پنجاب نہ ڈے سوں کا نعرہ بلند کروا دیا۔

سیلاب زدگان کی مدد کے حوالے سے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے متاثرین کی امداد کیلیئے سامان کے پانچ سو ٹرک بھجوانے کا اعلان کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سیلاب زدہ علاقوں کے دورہ کیلیئے ملتان روانہ ہو گئے ہیں، جب کہ سیلاب متاثرین کیلیئے بلاول ہاؤس سے آج پانچ امدادی ٹرک روانہ کئے گئے ہیں۔ سماء

میں

transport

offers

garbage

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div