ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے

President Meet Rashid Mehmood Isb Vo 24-11

اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین سے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کی ملاقات ہوئی ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد سے الوداعی ملاقات میں صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا تھا کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، قوم اور مسلح افواج کسی بھی حملے کا جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

صدر مملکت نے جنرل راشد محمود کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جنرل راشد محمود ایک سچے اور پیشہ ور سپاہی ہیں،پاک فوج دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاک فوج نے کسی بھی ناگہانی آفت کا بڑی دلیری اور جوانمردی سے مقابلہ کیا۔

اس موقع پر جنرل راشد محمود نے اپنے دور میں صدر مملکت کی مدد اور رہنمائی پر شکریہ ادا کیا۔ سماء

MAMNOON HUSSAIN

president mamnoon hussain

GenRashadMahmood

CJCOS

Tabool ads will show in this div