کراچی میں فائرنگ، پرتشدد واقعات، 6 افراد جاں بحق
اسٹاف رپورٹ
کراچی : کراچی میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ماڑی پور میں واٹر بورڈ کے ٹریٹمنٹ پلانٹ کے قریب سے 3 افراد کی لاشیں ملیں، تینوں کو سر پر گولیاں ماری گئیں، مقتولین کی شناخت ادریس، وقار اور انس کے نام سے ہوئی، تینوں افراد لیاری عیدو لین کے رہائشی تھے۔
چاکیواڑہ میں جھٹ پٹ مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے 60 سالہ سعید بلوچ جاں بحق ہوا، نیو کراچی کے علاقے 5 سی ون میں فائرنگ سے نعیم جاں بحق ہوگیا، صدر میں پارکنگ پلازہ کے قریب فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔ سماء