ٹیکنالوجی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب آگیا

DTH LICENCE BID PKG MOIZ 24-11

اسلام آباد : ڈی ٹی ایچ لائسنس کی پہلی نیلامی پندرہ گھنٹے بعد رات گئے مکمل ہوئی۔بیس کروڑ سے شروع ہونے والی بولی چار ارب اکانوے کروڑ روپے پر جا کر رکی۔ میگ انٹرٹینمنٹ، اسٹارٹائمز کمیونیکیشن اور شہزاد اسکائی کوکامیاب قراردیا گیا۔

ڈی ٹی ایچ کی نیلامی پر وہ ہوا جس کی کسی کو توقع نہ تھی۔اسلام آباد میں ہونے والی نیلامی کی تقریب 15 گھنٹے تک جاری رہی۔پہلے 3 ڈی ٹی ایچ لائسنس کی نیلامی کا آغاز20  کروڑ کی بولی سے ہوااور بڑھتے بڑھتے بات پانچ ارب کے قریب پہنچ گئی۔میگ انٹرٹینمنٹ نے4ارب91کروڑروپے کی پیشکش کر دی۔شہزاد اسکائی نے4ارب90کروڑروپےاوراسٹارٹائمزکمیونیکیشن نے4ارب89کروڑ80لاکھ روپے کی پیشکش کی۔

 چیئرمین پیمرا ابصارعالم نےفی لائسنس فیس 4 ارب 89 کروڑ 80 لاکھ روپے مقرر کی۔تین کمپنیوں کو دئیے گئے لائسنس سے 14ارب69کروڑ40لاکھ روپے کی آمدنی متوقع ہے۔ سماء

DTH

Direct-to-Home

pakistanPEMRA

Tabool ads will show in this div