جمہوریت، آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی کی قرار داد متفقہ طور پر منظور

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں جمہوریت، آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی، قرار داد میں دھرنوں کی شدید مذمت کی گئی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قرار داد پڑھ کر سنائی، جس میں کہا گیا کہ عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے دھرنوں کی وجہ سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچا اور چینی صدر کا دورہ بھی منسوخ ہوا۔

قرار داد میں مزید کہا گیا ہے کہ دھرنوں سے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کی گئی اور آپریشن کے باعث نقل مکانی کرنیوالوں کی امداد کا عمل بھی متاثر ہوا، ایوان آئین کی بالادستی کیلئے پرعزم ہے۔ سماء

Ishaq Dar

myanmar

edge

colonel

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div