آرمی چیف کا بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کا اعلان

CxxUj4DWIAAoqox

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں خصوصی اجلاس ہوا جس میں لائن آف کنٹرول کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں لائن آف کنٹرول کے قریب مسافر بس پر بھارتی فائرنگ کے بعد کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے جان بوجھ کر شہریوں پر حملہ غیر پیشہ ورانہ اور ناقابل قبول ہے، دشمن کو کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔ آرمی چیف نے فوج کے بلند حوصلوں کی تعریف بھی کی۔

اجلاس میں کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال، چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات اور ڈی جی ایم او میجر جنرل ساحر شمشاد نے بھی شرکت کی۔ سماء

ARMY CHIEF

general raheel sharif

DGMO

indian firing at bus

zubair mehmood hayat

Tabool ads will show in this div