پی ٹی آئی اور انتظامیہ میں تنازع حل، کپتان کا جلسہ مزار قائد کے باب ایمان گیٹ پر ہوگا

اسٹاف رپورٹ

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کا کراچی میں جلسہ کے مقام پر انتظامیہ سے تنازع حل ہوگیا، محکمہ داخلہ سندھ نے مزار قائد کے باب ایمان گیٹ کے سامنے جلسہ کرنے کی اجازت دیدی۔

پی ٹی آئی کا وفد عمران اسماعیل کی قیادت میں ڈی سی ایسٹ کے آفس مذاکرات کیلئے پہنچا، تحریک انصاف کے وفد نے اتوار کے روز منعقد کئے جانے والے جلسے کیلئے ایم اے جناح روڈ کی اجازت مانگی لیکن محکمہ داخلہ کی جانب سے متبادل جگہ پر جلسہ کرنے کا مشورہ دیا گیا۔

انتظامیہ کی جانب سے متبادل جگہوں کا معائنہ کرنے کے بعد تحریک انصاف کا وفد مزار قائد کے باب ایمان گیٹ کے سامنے جلسہ کرنے کیلئے تیار ہوگیا، پی ٹی آئی، ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران نے ایم اے جناح روڈ، کوریڈور اور مزار قائد کے اطراف کا سروے بھی کیا۔

واضح رہے کہ اتوار کو پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں عمران خان خصوصی طور پر کراچی آئیں گے، وہ حکومت کیخلاف ایک ماہ سے زائد عرصے سے اسلام آباد میں جاری دھرنے میں اسی روز واپس چلے جائیں گے۔ سماء

Syria

wimbledon

peacekeepers

gabba

Tabool ads will show in this div