صدر ممنون سے آذربائیجان کے نائب وزیراعظم اور یوکرائن کے وزیر دفاع کی ملاقاتیں

Mamnoon Ukrain Defence Minister Ocv  23-11  کراچی : صدر مملکت ممنون حسین سے آذربائیجان کے نائب وزیراعظم اور یوکرائن کے وزیر دفاع نے ملاقات کی، ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے بھی صدر مملکت کو کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن پر بریفنگ دی۔

اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کراچی میں آذربائیجان کے اول نائب وزیراعظم یعقوب ایوبوو نے صدرمملکت ممنون حسین سے ملاقات میں کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستانی مؤقف کی تائید و حمایت کرتے ہیں۔

Mamnoon Deputy PM Azer Baijan Ocv  23-11

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ ہمارے سائنسدانوں اور ماہرین نے معیاری اور سستے ہتھیار بنائے ہیں جو عالمی معیار کے مطابق ہیں، پاکستان چاہتا ہے کہ آذربائیجان اس ٹیکنالوجی میں شریک ہو۔

یوکرائن کے وزیر دفاع جنرل اسٹیفن پولٹورک نے بھی صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون اور تجارتی حجم بڑھانے کے ساتھ ویزا پالیسی نرم کرنے پر اتفاق کیا۔

Mamnoon Meet Dg Rangers Ocv  23-11

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر سے  ملاقات میں ممنون حسین نے کہا کہ کراچی کا امن معاشی ترقی و استحکام کی ضمانت ہے، انہوں نے قیام امن کیلئے رینجرز کی قربانیوں کو سراہا۔ سماء

DEFENSE MINISTER

president mamnoon hussain

Vice PM

Tabool ads will show in this div