وی آئی پی کلچر، بلاول کی آمد پر عازمین حج کو روک دیا گیا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

ملتان : وی آئی پی کلچر کی ایک اور مثال، بلاول بھٹو پہلے، عازمین حج بعد میں، ایسا ہی کچھ ہوا ملتان میں جہاں پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی آمد کے باعث عازمین حج کو ایئرپورٹ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

ملتان میں بلاول بھٹو کی آمد سے پہلے سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات نے عازمین حج کی جان بھی مشکل میں ڈال دی، ایئرپورٹ پر قانون کے  رکھوالوں نے اللہ کے گھر جانے والوں کی ذرا بھی لاج نہ رکھی اور انہیں ایئرپورٹ میں داخلے سے ہی روک دیا۔

ملتان ایئرپورٹ پر عازمین کئی گھنٹے بے بسی کی تصویر بنے انتظار کرتے رہے کہ کب وی آئی پی موومنٹ مکمل ہو اور وہ حج جیسی عظیم سعادت کیلئے ارض مقدس کیلئے روانہ ہوسکیں۔ سماء

آمد

battle

wickets

flagship

Tabool ads will show in this div