لمبے عرصے تک دھرنے کی تیاری کرلی: پرویز خٹک

Nov 30, -0001

اسلام آباد: وزیراعلٰی خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ایک سال تک دھرنا جاری رکھنے کی تیاری کر لی ہے۔ بطور وزیراعلٰی وہ ہفتے میں پانچ دن اپنے صوبے میں گزارتے ہیں چھٹی والے دن دھرنے میں آتے ہیں۔


وزیراعلیٰ نے رات گئے دھرنے میں مختلف کیمپس کا دورہ کیا اور آزادی دسترخوان پر کھانا بھی کھایا۔

انہوں نے دھرنے کے شرکاء کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے جوش و خروش کو سلام پیش کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں پرویزخٹک کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کارکنان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کو زبردستی نہیں لایا گیا وہ خود آئے ہیں اور  قائد کے فرمان تک یہیں رہیں گے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ تحریک انصاف نے لمبے عرصے تک دھرنے کی تیاری کر لی۔ کارکنان ایک سال تک دھرنے دینے پر تیار ہیں۔

سماء کے سوال پر  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ وہ ہفتے میں پانچ دن اپنے صوبے میں گزارتے ہیں چھٹی والے روز دھرنے میں آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشتگردی اور امن و امان سمیت کوئی بھی مسئلہ نہیں۔ سماء 

lawyers

Tabool ads will show in this div