پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے خلاف مزید تین مقدمات درج

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد :  پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں اغواء، چوری اور دہشت گردی کے مزید تین مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

 

تھانہ سیکریٹریٹ میں عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے دس نامعلوم کارکنوں کے خلاف ایس ایس پی اسلام آباد عصمت اللہ جونیجو پر حملے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں دہشت گردی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

 

دوسرا مقدمہ نادرا کے ڈرائیور کو حبس بے جا میں رکھنے پر  جب کہ تیسرا  مقدمہ پی ٹی وی پر حملے کے دوران کیمرے چوری کرنے پر تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی دونوں جماعتوں کے خلاف حکومت کی جانب سے مختلف مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔ سماء

اور

کے

Inqilab March

خلاف

boys

Tabool ads will show in this div