ضرب عضب کامیابی سے جاری،حملے میں صوبیدارشہید،جوابی کارروائی میں15دہشتگردمارے گئے

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:


راول پنڈی :    شمالی وزیرستان ایجنسی میں پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، کلیئرنگ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے نائب صوبیدار مزمل شہید ہوگئے، جب کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں تین   دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔دوسری جانب غلام خان کے قریب  پاک فوج کی فضائی کارروائی میں مزید بارہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کے مطابق شمالی وزیرستان ایجنسی کے علاقے بویا میں علاقہ دہشت گردوں سے صاف کرنے کے دوران چھپے ہوئے دہشت گردوں نے پاک فوج پر حملہ کردیا، فائرنگ سے نائب صوبیدار مزمل شہید ہوگئے،  جب کہ پاک فوج کی جوابی فائرنگ  سے تین دہشت گرد اپنے منطقی انجام کو پہنچ گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردی کا واقعہ علاقہ بویا سے پانچ کلو میر جنوب مشرق میں پیش آیا، دوسری جانب پاک فوج کی فضائی کارروائی میں مزید 12 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا، پاک فوج نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے غلام خان کے جنوب مشرق میں دہشت گردوں کی کمین گاہوں کو نشانہ بنایا، کامیاب کارروائی میں دہشت گردوں کی تین کمین گاہیں، اور بارود سے بھری چار گاڑیاں تباہ کردی گئیں۔ 

 

واضح رہے کہ دہشت گردوں کے 11 جون کو کراچی ایئرپورٹ پر حملوں کے بعد پاک فوج کی جانب سے 15 جون بروز اتوار ضرب عضب کے نام سے آپریشن شروع کیا گیا، جس میں اب تک کی کامیاب کارروائی کے بعد 1000 سے زائد دہشت گردوں کو صف ہستی سے مٹا دیا گیا، جب کہ دہشت گردوں کی کمین گاہیں، اسلحہ ڈپو اور مواصلاتی نظام بھی تباہ و برباد کردیئے گئے۔ سماء

میں

کی

دہشتگردوں