کراچی : کراچی ایئرپورٹ حملے سے متعلق گرفتار دہشت گرد کے انکشافات نے سنسنی پھیلا دی، عالمی دہشت گرد تنظیم کی حملے میں مدد کالعدم لشکر جھنگوی اور القاعدہ نے کی، دونوں تنظیموں نے سہولت فراہم کی۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق گزشتہ دنوں امجد صابری قتل کیس کے ملزم اسحاق بوبی کے بہنوئی اور اورنگی ٹاؤن سے دہشت گرد ماجد اور احتشام کی گرفتاری کے بعد دوران تفتیش دہشت گردوں سے دوران ملنے والے سنسنی خیز بیانات نے کھلبلی مچا دی۔
مزید : کراچی ائیرپورٹ حملہ،ملوث دہشتگردوں کی قبرکشائی کےبعدڈی این اے کافیصلہ

تحقیقاتی ٹیم کے مطابق ایئرپورٹ حملے میں ملوث دہشت گردوں کو ایئرپورٹ پہنچانے والے گرفتار دہشت گرد سعید عرف کالو نے دوران تفتیش بتایا کہ اس نے دہشت گردوں کو ایئرپورٹ پہنچایا، گروپ کے 11 دہشت گرد جنوری 2016ء میں گرفتار ہو چکے ہیں، گرفتار دہشتگرد سعید عرف کالو کے مطابق، عاصم کیپری اور اسحاق بوبی کا تعلق بھی لشکر جھنگوی سے ہے۔

دہشت گرد کالو کے مطابق ایئرپورٹ حملے میں3دہشت گرد تنظیمیں ملوث تھیں، القاعدہ اور لشکرجھنگوی نے حملے کیلئے سہولت فراہم کی، جب کہ اسلحہ اور دیگر چیزیں بھی انہیں دہشت گرد گروپوں نے فراہم کیں۔ سماء