راحیل شریف قائد اعظم کےسپاہی ہیں،ہرمحاذپر100فیصد کامیابیاں سمیٹیں

images اسلام آباد : سینیٹر نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ جنرل راحیل شریف قائداعظم کے سپاہی ہیں،ضرب عضب ہو یا وطن عزیزکا دفاع انہوں نے 100 فیصد کامیابیاں حاصل کیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف قائداعظم کے سپاہی ہیں،ضرب عضب ہو یا وطن عزیزکا دفاع انہوں نے 100 فیصد کامیابیاں حاصل کیں۔ پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کامیابی سوچ کی ہوئی ہے جس روز جنرل راحیل شریف نے سوچ لیا تھا کہ وطن کو دہشت گردوں سے پاک کرنا ہے کامیابیاں اسی روز مل گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف ایک سچے انسان ہیں اور عظیم خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جس نے دھرتی کو دو شہداءاور راحیل شریف کی صورت میںایک بہادر غازی دیا۔ ان کی کامیابیوں کا فیصلہ آنے والی تاریخ کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ زرداری اگرآرہے ہیں تو انہیں آنا چاہئے‘ ان کی واپسی کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کا فرض بنتا ہے کہ ملک کی خدمت اور مسائل کے حل کیلئے حکومت کا ساتھ دیں۔ پاکستان تحریک انصاف پھٹ چکی ہے اب سیاست میں اس کی حیثیت بارھویں کھلاڑی کی ہے۔ سماء اسلام آباد : سینیٹر نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ جنرل راحیل شریف قائداعظم کے سپاہی ہیں،ضرب عضب ہو یا وطن عزیزکا دفاع انہوں نے 100 فیصد کامیابیاں حاصل کیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف قائداعظم کے سپاہی ہیں،ضرب عضب ہو یا وطن عزیزکا دفاع انہوں نے 100 فیصد کامیابیاں حاصل کیں۔ پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کامیابی سوچ کی ہوئی ہے جس روز جنرل راحیل شریف نے سوچ لیا تھا کہ وطن کو دہشت گردوں سے پاک کرنا ہے کامیابیاں اسی روز مل گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف ایک سچے انسان ہیں اور عظیم خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جس نے دھرتی کو دو شہداءاور راحیل شریف کی صورت میںایک بہادر غازی دیا۔ ان کی کامیابیوں کا فیصلہ آنے والی تاریخ کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ زرداری اگرآرہے ہیں تو انہیں آنا چاہئے‘ ان کی واپسی کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کا فرض بنتا ہے کہ ملک کی خدمت اور مسائل کے حل کیلئے حکومت کا ساتھ دیں۔ پاکستان تحریک انصاف پھٹ چکی ہے اب سیاست میں اس کی حیثیت بارھویں کھلاڑی کی ہے۔ سماء

RAHEEL SHARIF

ZARBEAZB

New Army Chief

Nehal Hashmi

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div