تبدیلی آنہیں رہی آگئی، خطاب میں اہم اعلان کروں گا، عمران خان
ویب ایڈیٹر
کراچی : عمران خان کا کہنا ہے کہ تبدیلی آ نہیں رہی آگئی ہے، کراچی والوں کا جنون آج بہت زیادہ نظر آرہا ہے، اپنے خطاب میں اہم پیغام دوں گا۔
کراچی میں جلسہ گاہ پہنچنے کے بعد سماء کی اینکر غریدہ فاروقی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ایم کیو ایم کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتا ہوں، آج لوگوں کا جنون زیادہ نظر آرہا ہے، تبدیلی آ نہیں رہی آگئی ہے، اپنے خطاب میں اہم پیغام دوں گا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ورلڈ کپ 1992ء کے ساتھی جاوید میانداد سے گلے بھی ملے۔ سماء