پاک چین مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پذیر

Warships of Pakistan Navy and Chinese Navy are participating in Pak China 4th Bilateral Naval  exercise in North Arabian Sea.. PKIMG_9176_9176.._9220 کراچی : بحیرہ عرب میں ہونے والی پاک چین مشترکہ فوجی مشقیں چھ روز بعد اختتام پذیر ہوگئیں، مشقوں سے دونوں ملکوں میں دفاعی تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان اور چینی بحری افواج کے مابین ہونے والی دوطرفہ بحری مشقیں شمالی بحیرہ عرب میں اختتام پذیر ہوگئیں ہیں، پاکستان اور چینی بحری افواج کے مابین ہونے والی یہ چوتھی دوطرفہ بحری مشقیں تھیں۔ ترجمان کے مطابق ہاربر اور سی فیز پر مشتمل ان اہم ترین بحری مشقوں میں متعدد آپریشنل اور دفاعی سرگرمیاں شامل تھیں، ہاربر فیز میں باہمی ملاقاتیں، دونوں ممالک کے جہازوں پر دوروں کے تبادلے، آپریشنل سرگرمیوں اور اہم امور پر بات چیت شامل تھیں۔ مشقوں کا سی فیز بحری جہازوں، ہیلی کاپٹرز، میری ٹائم پٹرول ائیر کرافٹ کے میری ٹائم اور نیول آپریشنز، اسپیشل فورسزکے کھلے سمندر میں جوائنٹ بورڈنگ آپریشنز، ائیر ڈیفنس مشقوں، رابطے کی مشقوں اور بحری جہازوں کی جنگی چالوں پر مشتمل تھا۔ Chief of the Naval Staff Admiral Zakaullah reviewed joint PN-PLA(N) exerccise out at sea (6) دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کا مقصد مشترکہ بحری آپریشنزکے انعقاد کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے تاکہ ایک محفوظ اور مستحکم بحری ماحول کے قیام میں مدد مل سکے، جو کہ خطے میں اقتصادی ترقی و خوشحالی اور امن و سلامتی کے لئے انتہائی اہم ہے۔ Warships of Pakistan Navy and Chinese Navy are participating in Pak China 4th Bilateral Naval  exercise in North Arabian Sea. PKIMG_9176IMG_9199 یہ مشقیں دونوں اطراف پائی جانے والی اس خواہش کی غماز بھی ہیں کہ دو طرفہ تعاون کو آپریشنل اور دفاعی سطح پر مزید فروغ دیا جائے۔ پاکستان اور چینی بحری افواج کے درمیان مشترکہ بحری تعاون پاک ۔چین اقصادی راہداری کے تناظر میں بھی انتہائی اہمیت اختیار کرگیا ہے، اس ضمن میں دوطرفہ بحری مشقیں خطے میں میری ٹائم سیکورٹی اور استحکام پر دور رس نتائج مرتب کریں گی۔ سماء

JOINT EXERCISE

PAKISTAN NAVY

MILITARY EXERCISE

pakistan and China

Pak China exercise

PN Units

Tabool ads will show in this div