راول پنڈی : لائن آف کنٹرول پر بھارتی بلااشتعال فائرنگ سے مزید 4 شہری شہید ہوگئے، جب کہ پاک فوج نے بھرپور جوابی وار میں دشمن بھارت کے 6 فوجی کو ٹھکانے لگانے کی تصدیق کردی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے تازہ اطلاعات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک بار پھر 4 شہری شہید ہوگئے، جب کہ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں 6 بھارتی فوجیوں کو ٹھکانے لگا دیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق فائرنگ سے 10 شہری زخمی بھی ہوئے، شہید ہونے والوں کی شناخت جندروٹ سیکٹر میں الطاف، کیرالہ سیکٹر میں نازیہ اور کوثر کے ناموں سے ہوئی ہے، جب کہ بروہ سیکٹر میں تصور اور عتیق نامی شہری شہید ہوئے۔
پاک فوج کے مطابق بزدل دشمن کو جواب دیتے ہوئے پاک فوج نے جوابی کارروائی میں بھارت کو بھاری جانی نقصان پہنچایا ہے۔ اب تک کی طلاعات کے مطابق صرف 6بھارتی فوجیوں کے ہلاک ہونےکی تصدیق ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ ایل او سی پر بھارتی درندگی اور شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ سے کچھ روز قبل 4 بچے بھی شہید ہوئے تھے۔ سماء