کمسن دیدار کی بڑی بیماریوں سے اکیلے جنگ
کراچی : دیدار کا انتظار ختم نہ ہوا، بدین کے 4 سالہ بچے کی اکیلے کئی بیماریوں سے جنگ جاری ہے، دل، جگر اور خون کے امراض میں مبتلا کمسن کی آنکھوں میں جینے کی آس اب بھی باقی ہے۔
دیدار کو سیاست چمکانے والے بہت مل گئے مگر کوئی مسیحا نہیں مل رہا، بيمار بچے کے والد کو سندھ حکومت نے تسلياں تو دیں مگر علاج کے عملی اقدامات نہيں کئے۔ سماء