ایمسٹرڈیم : معروف اے بی این ایمرو نے 1500 مزید ملازمین فارغ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
ہالینڈ کے مالیاتی ادارے ” اے بی این ایمرو “ نے منافع میں اضافے کیلئے 1500 مزید ملازمین کو فارغ کرنے کااعلان کردیا۔
بینک کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران اس کے خالص منافع میں 19 فیصد اضافہ ہوا تاہم اخراجات میں مزید کمی اور منافع میں اضافے کیلئے مزید ملازمین کو فارغ کرنے کا منصوبہ ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جولائی سے ستمبر کے دوران اس کا خالص منافع 607 ملین یورو ( 650 ملین ڈالر) رہا جو 2015 ءکی تیسری سہ ماہی کے منافع (509 ملین یورو) سے 19 فیصد زیادہ ہے۔
ماہرین نے منافع 501 ملین یورو رہنے کی توقع ظاہر کی تھی۔ بینک کا کہنا ہے کہ اس نے 2020ءتک مزید 1500 ملازمین فارغ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس سے سالانہ 400 ملین یورو بچت ہوگی۔
اس سے پہلے ستمبر میں 200 ملین یورو سالانہ بچت کیلئے 2020 ءتک 975-1375 ملازمین کو فارغ کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا گیا تھا۔ سماء