مولانا صاحب کا عمران کی تیسری شادی کے سوال پر انوکھا شکوہ
لاہور : مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کی تیسری شادی کے سوال پر انوکھا شکوہ کردیا، بولے کہ میری شادی کا بھی کوئی پوچھ لے۔
لاہور میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے صحافی نے عمران خان کی تیسری شادی کے حوالے سوال کیا کہ کپتان تیسری شادی کررہے ہیں، کیا مشورہ دیں گے، جس پر انہوں نے انوکھا شکوہ کردیا۔
مولانا فضل الرحمان صحافی سے بولے کہ آپ لوگ صرف خان صاحب کی شادی کا پوچھتے ہیں، کوئی میری شادی کا بھی پوچھ لے۔
واضح رہے کہ ریحام خان سے علیحدگی کے بعد عمران خان نے تیسری شادی بہنوں کی مرضی سے کرنے کا عندیہ دیا تھا، آج کل ان کی زندگی کی تیسری بڑی اننگز سے متعلق خبریں میڈیا میں کافی گرم ہیں۔ سماء