ٹیکنالوجی

گوگل کا بڑا اعلان

1417117253-4065 لندن : معروف سرج انجن گوگل نے لندن میں نیا وسیع تر دفتر کھولنے کا اعلانِ کردیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا کے ٹیکنالوجی ادارے ” گوگل “ نے لندن میں نیا وسیع تر دفتر کھولنے کا اعلان کردیا ہے، جس سے 3000 افراد کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ گوگل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وہ لندن کے کنگ کراس ریلوے اسٹیشن کے عقب میں واقع بلڈنگ کے ساتھ ایک نئی تعمیر کا اضافہ کرے گا اور یہ امریکا سے باہر اس کی پہلی مکمل طور پر ملکیت کی حامل عمارت ہوگی۔ ادارے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سندر پچائی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کمپیوٹر سائنس میں روز بروز جدت آرہی ہے جس کیلئے ہمیں بھی نئی ٹیکنالوجی کا استعمال عمل میں لانا ہوگا جس کیلئے ہم پرعزم ہیں۔ ادھر اس معاملے کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ گوگل کے نئے کیمپس کے قیام سے روزگار کے 3000 سے زیادہ نئے مواقع پیدا ہوںگے۔ سماء

SURFING

search engine

new jobs

Tabool ads will show in this div