انقلاب آخری مراحل میں داخل، واپس جانے کا کل شام بتاؤں گا، طاہر القادری

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : علامہ طاہر القادری کہتے ہیں کہ انقلاب آخری مراحل میں داخل ہوچکا، کل شام بتاؤں گا کہ کب واپس جانا ہے، کرپٹ نظام نے پاکستان کی نسلوں کو تباہ کردیا، ہماری جنگ ظالم نظام کیخلاف ہے، حکمران اپنے بدانجام کو دعوت دے رہے ہیں۔

اسلام آباد میں ایک ماہ سے زائد عرصے سے جاری دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پی اے ٹی سربراہ نے کہا کہ ہماری جنگ کسی ایک شخص کیخلاف نہیں ظالم نظام کیخلاف ہے، پاکستان کا نظام کرپشن کے مک مکا پر ہے، کرپٹ نظام نے پاکستان کی نسلوں کو تباہ کردیا، تقدیر بدلنے والے لوگ آجائیں تو ملک ترقی یافتہ بن سکتا ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ انقلاب آخری مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، کل شام بتاؤں گا کب واپس جانا ہے، ہماری کامیابی اور مقصد امن میں ہے، حکمران اپنے بد انجام کو دعوت دے رہے ہیں، کفر سے مملکت کو بقاء مل سکتی ہے، ظلم سے نہیں، ہم جمہوریت اور انسانیت کا سبق سکھانے آئے ہیں۔

طاہر القادری کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کی قابلیت تحصیل ناظم جتنی ہے، حکمرانوں کا کاروبار صرف کرپشن ہے، معصوموں پر ظلم کرنیوالوں کو کوئی قبول نہیں کریگا، پارلیمنٹ میں آئینی غیرت ہوتو انقلاب اسی راستے سے آتا ہے، موجودہ پارلیمنٹ آئین کی قبر پر ہے، تحریک انصاف کے کراچی میں کامیاب جلسے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ سماء

moscow

western

mistake

Tabool ads will show in this div