وفاق کی اجازت کےبغیرمسلح افواج کی کارروائی غیرقانونی ہے،چیف جسٹس

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : چيف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ وفاق کی اجازت کے بغیر مسلح افواج کی کوئی بھی کارروائی غیرقانونی ہے۔ تمام ریاستی ادارے آئین کے مطابق کام کرنے کے پابند ہیں۔

اسلام آباد میں نيشنل ڈيفنس يونيورسٹی میں کورس مکمل کرنے والے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے چيف جسٹس کا کہنا تھا کہ آئین کسی ریاستی ادارے کو دوسرے کے دائرہ اختیار میں مداخلت کی اجازت نہیں دیتا۔

ریاستی اداروں میں ہم آہنگی ہی ملکی ترقی کی ضامن ہے۔ مسلح افواج کی ہر کارروائی وفاقی حکومت کی ہدایت پر ہی ہونی چاہیئے۔ سماء

کی

express

hand

وفاق

Tabool ads will show in this div