ہنگو میں پولیس چوکی پر حملہ، تین اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق
ہنگو : پوليس ذرائع کے مطابق قاضی پمپ کے پوليس چيک پوسٹ پر شدت پسندوں نے فائرنگ کردی ۔ جس سے تين اہلکاروں سميت چار افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
واقعہ کے بعد پوليس اور سيکيورٹی فورسز نے علاقے کو گھيرے ميں لے کر سرچ آپريشن شروع کرديا ہے ۔سماء