شکارپورمیں غیرت کے نام پر خاتون سمیت تین افرادقتل
شکارپور: شکارپورمیں غیرت کے نام پر خاتون سمیت تین افراد کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق شکارپور کے علاقے محمود آباد میں دوگرپوں میں تصادم ہوا ۔ آپسی لڑائی کے باعث کاروکاری کے الزام پر خاتون سمیت تین افراد کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا ۔
لاشوں کوخان پور اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔سماء