کراچی : کراچی کے گجرنالے میں دو روز قبل گرنے والے سات سالہ ریحان کا کچھ پتہ نہیں چل سکا، والدین تلاش میں ناکام ہوگئے تو سندھ سرکار سے مدد کی اپیل کردی۔
کراچی کے خونی گجر نالے میں ہفتہ کی دوپہر ڈوبنے والے سات سالہ ریحان کا تاحال سراغ نہیں مل سکا۔ لخت جگر کی تلاش میں ناکامی پر والدین بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔
ریحان کے مدرسے کا یورینفارم اور کتابیں ہی والدین کے پاس اس کی نشانی ہے۔ ریحان کی والدہ کہتی ہے کہ حکومت میرے بیٹے کی تلاش کے لئے اقدامات کریں۔
گجر نالے کے اطراف رہائش پذیر رہنے والے کہتے ہیں کہ تجاوزات کے خلاف ادھورے آپریشن کی وجہ سے حادثات بڑھ گئے ہیں۔
ریحان کے اہل خانہ کہتے ہیں کہ حکومت ایسے اقدامات کریں کہ مستقبل میں کسی کی گود نہ اجڑیں۔ سماء