
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/11/Navy-Ptv-New-20-11.mp4"][/video]
کراچی : سربراہ پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ خطے میں امن کی کوششوٕں کو پاکستان کی کمزوری نہ سمجھا جائے، بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڈ جواب دیا جائے گا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکا اللہ نے ملکی حدود میں ہونے والی پاک چین بحری مشقوں کا معائنہ کیا۔

مشقوں کے معائنہ کیلئے آمد پر چینی جہاز کے سینیر کیپٹن چی شنگ تاؤ نے نیول چیف کا استقبال کیا، دورے کے دوران نیول چیف نے چینی بحریہ کے افسروں سے ملاقاتیں کیں، جب کہ پی این یونٹس کا دورہ بھی کیا۔

اس موقع پر گفت گو کرتے ہوئے سربراہ پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کی کوششوں کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، ہر مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

مشقوں کا ذکر کرتے ہوئے ایڈمرل ذکا اللہ کا کہنا تھا کہ مشترکا مشقوں سے دو طرفہ شراکت داری کو فروغ ملے گا، مستقبل میں بھی ایسی مزید مشقیں جاری رہیں گی۔ سماء