Technology

خبردار۔۔!! واٹس ایپ ویڈیو کالنگ سے متعلق نئی ہدایات جاری

WhatsApp_Calling-large_trans++go39pNpFMM7pPWHPnmqV_O8I02oH7L-iM-jArkV8ZyI آئی ٹی ایکسپرٹ اور ترجمان وزارت آئی ٹی نے عوام کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ واٹس ایپ ویڈیو کالنگ کا لنک دراصل وائرس لنک ہے، عوام احتیاط کریں۔ اسلام آباد : وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے واٹس ایپ ویڈیو کالنگ اسکینڈل کیلئے ویب استعمال کرنے کے حوالہ سے ہدایات جاری کی ہیں۔ معروف پیغام رساں ایپ سے ویڈیو کالز کے نظام کے تحت دوسرے صارفین کو مدعو کرنے کی بدنیتی پر مبنی دعوتوں کے پیغامات کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اسکینڈل کے بارے میں عوام کی اطلاع کیلئے متنبہ کیا ہے کہ صارفین کی ذاتی اور کالز کے ڈیٹا کو بدعنوان عناصر استعمال کر سکتے ہیں۔ BEWARE-whatsapp-video-calling-scam وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ چند روز سے مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کا موضوع اسکینڈل میں ملوث عناصر کی جانب سے واٹس ایپ کے صارفین کو مخصوص ویب سائٹ کے ذریعہ مدعو کرنا ہے۔ ویڈیو کالنگ کی دعوت کے ساتھ دیئے گئے لنک پر کلک کرنے سے ویب سائٹ پر صارفین کو کوڈ آ جاتے ہیں جس کے بعد پراسیس کو اختتام تک پہنچانے کیلئے مزید دوستوں کو دعوت دینے کا کہا جاتا ہے جس کے نتیجہ میں یہ عمل ہیک ہونے کی طرف مزید آگے چلا جاتا ہے۔ WhatsApp-Android-e1441334577402-930x704 وزارت نے کہا ہے کہ ویڈیو کالنگ کی فیچر ایپس کو اپ ڈیٹ کرنے سے یہ باآسانی کے ساتھ حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ اس کے لئے کسی قسم کی دعوت کی ضرورت نہیں ہے۔ وزارت کے ترجمان کے مطابق ڈیٹا کی حفاظت کیلئے پاکستانی صارفین کو چاہئے کہ واٹس ایپ کی مقبولیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس اسکینڈل سے باخبر رہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ہیکنگ فورموں نے بھی اس اسکینڈل کی رپورٹ دی ہے۔ سماء

VIDEO CALLING

App features

download Apps

Google play

chatting Software

Whatsapp Scandal

whatsApp Invitation

Mobile data

Tabool ads will show in this div