وزیراعظم کی بجلی کے غلط بل بھیجنے والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف نے بجلی کے بل درست کرنے اور غلط بل بھیجنے والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا، وزیراعظم کے مشیر مصدق ملک نے بجلی کے اضافی بلوں سے متعلق رپورٹ پیش کی، رپورٹ میں بجلی کے اضافی بلوں کی وجوہات اور شکایات دور کرنے کیلئے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔

وزیراعظم نواز شریف نے اپنے دورہ امریکا اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب پر وفاقی کابینہ کو اعتماد میں لیا، اجلاس میں تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں اور مذاکراتی عمل میں تعطل پر بھی غور کیا گیا۔ سماء

eid

feared

role

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div