کراچی میں عمران خان کی تقریر سیاسی طور پر کمزور تھی، اعجاز چوہدری کا اعتراف

اسٹاف رپورٹ

لاہور : پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ کراچی میں عمران خان کی تقریر سیاسی طور پر کمزور تھی، رش کے باعث کپتان مزار قائد پر حاضری نہ دے سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی تحریک کو طاہر القادری سے نہ جوڑا جائے،  لندن میں طاہر القادری کے ساتھ کوئی پلان نہیں بنا، دونوں رہنماؤں کی ملاقات استقبالیہ پر اتفاقیہ ہوئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے حکمت کے تحت کراچی میں ایم کیو ایم پر تنقید نہیں کی، عمران خان کے لہجے پر ہمیں بھی اعتراض ہے، کپتان کو تقریر کے نکات فراہم کرنے کیلئے کمیٹی بنادی گئی ہے۔ سماء

burger

paper

humanitarian

عمران خان

Tabool ads will show in this div