طاہر القادری کا انقلاب کو تحریک بنانے کا اعلان

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : پاکستان عوامی تحریک  کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ فکری انقلاب آگيا، اسے طوفان میں کیسے تبدیل کرنا ہے حکمت عملی کا اعلان جلد کریں گے۔

اسلام آباد میں جاری دھرنے میں علامہ طاہر القادری خطاب کرنے آئے تو شرکا نے گو نواز گو کے نعرے لگائے، پاکستان عوامي تحريک کے سربراہ کا کہنا تھا يہ نعرہ اب قومی پيغام بن گيا، انہوں نے فکری انقلاب آنے کی نويد بھی سنائی۔

ان کا کہنا تھا کہ اليکشن کميشن نے خود دھاندليوں کا اعتراف کرليا، اب اسمبليوں کا جواز ہی کيا رہ گيا۔

پی اے ٹی سربراہ نے کچھ کھوٹے سکوں کا بھی ذکر کيا، ان کا کہنا تھا کہ انقلاب جب طاقتور ہوتا ہے تو ميل کچيل خود بخود الگ ہو جاتا ہے، انہوں نے ايک بار پھر اعلان کيا دھرنے والے فی الحال يہيں رہيں گے، ساتھ آنے والے ان کے ساتھ ہی واپس جائيں گے۔ سماء

media

tragic

western

Tabool ads will show in this div