کپتان کا اتوار کومینار پاکستان پر رنگ جمانے کا اعلان

Nov 30, -0001

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اٹھائیس ستمبر کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔


سماء کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں کپتان نے انکشاف کیا کہ وہ طاہرالقادری سے لندن ہی نہیں ڈیووس میں بھی ملاقات کر چکے ہیں۔ سازش کے الزامات بے بنیاد ہیں ۔

سماء اسلام آباد کے بیوروچیف ابراہیم راجا کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں کپتان کا کہنا تھا کہ سونامی 28 ستمبر کو لاہورسے ٹکرائے گا۔

کپتان نے واضح کیا کہ کراچی جلسے میں  ایم کیو ایم سے کوئی مک مکا نہیں ہوا تھا۔

عمران خان کاکہنا تھا کہ وہ طاہر القادری سے لندن میں ہی نہیں ، ڈیووس میں بھی مل چکے ہیٕں، لندن پلان کے الزامات محض پراپیگنڈہ ہے ۔

کپتان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کے پانچ مطالبات ماننے کی بات سرا سر جھوٹ ہے۔ در حقیقت آدھا مطالبہ بھی تسلیم نہیں کیا گیا ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ دھرنے میں ہی قربانی کریں گے ۔ وہ اپنی تحریک کا دائرہ اندرون سندھ سمیت ملک کے تمام حصوں میں پھیلائیں گے۔ سماء 

عمران خان