پی آئی اے کی پرواز میں ٹوئلٹ بند

Nov 19, 2016
hqdefault [video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/11/Pia-Plane-Toilet-Isb-pkg-19-11.mp4"][/video] مانچسٹر : پی آئی اے کے جہاز کی ٹوائلٹ لائن بند ہونے سے ٹورنٹو سے لاہور آنے والی پرواز کو مانچسٹر میں اتار لیا گیا۔ باکمال لوگوں کی باکمال سروس میں ایک بار پھر کسی کی شرارت یا لاعلمی آڑے آگئی، جی ہاں اس بار اس باکمال سروس کی سروس کو پھر بریک لگ گیا، ٹائلٹ بنیادی سہولت  اور اس کی اہمیت وہی جانے جسے دستیاب نہیں، ورلڈ ٹائلٹ ڈے کے موقع پر قومی ایئر لائن کے طیارے کا ٹائلٹ ہی بند ہوگیا۔ Slide-1-Ashtrays ٹائلٹ کے عالمی دن کے موقع پرٹائلٹ کی بندش پی آئی اے کی پرواز کی راہ میں رکاوٹ بن گئی ، جس کی وجہ سے ٹورنٹو سے لاہور جانے والی پرواز مانچسٹر میں ہی اتارنا پڑی۔ 629711-PIAreuters-1384015160-723-640x480 ترجمان پی آئی اے کے مطابق کسی مسافرنے دوران سفر ٹائلٹ میں کوئی ٹھوس چیز پھینک دی جس سے ٹائلٹ بلاک ہوگیا۔ مسافروں کی مشکلات کو مدنظررکھتے ہوئے پائلٹ نے پرواز مانچسٹر میں اتارلی جبکہ ابھی 7گھنٹے کی اڑان باقی تھی۔مانچسٹر میں ٹائلٹ لائن کی سروس کے بعد جہاز اپنی مزل کی طرف روانہ ہوگا۔ سماء

FLIGHT

Aeroplane

international Toilet Day

Toilet Door stuck

Tabool ads will show in this div