کراچی کی دیواروں پر سیاست
کراچی : شہر قائد کی دیواروں پر نامعلوم افراد کا راج ، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہارالحسن کیخلاف چاکنگ کردی گئی ۔
سماء کے مطابق ایک بار پھر سیاست کے لیے کراچی کی ديواريں سياسی نعروں سے رنگين ہونا شروع ہوگئیں،گزشتہ شب خواجہ اظہار کیخلاف وال چاکنگ کی گئی، نامعلوم افراد نے نارتھ کراچی میں رات کے اندھیرے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے دیواروں پر چاکنگ کی۔
سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کیخلاف فیڈرل بی ایریا ، نارتھ ناظم آباد ، ناظم آباد اور لیاقت آباد میں بھی نعرے لکھے گئے، وال چاکنگ کرنیوالے نامعلوم افراد نے اب باقاعدہ تاریخ بھی ڈالنا شروع کردی ہے۔
یاد رہے کہ کراچی کی دیواروں پر سیاست عام سی بات ہے کبھی کسی کی حمایت تو کبھی کسی کی مخالفت میں نعرے لکھنے کا رواج برسوں پرانا ہے۔ سماء
Khawaja izhar ul hasan
Walk Chalking
MQM Pakistan
chalking
تبولا
Tabool ads will show in this div