دہشتگردوں کو انکےمنطقی انجام تک پہنچاکردم لیں گے،وزیراعظم

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد :  وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے پشاور میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ اپنے منطقی انجام کو پہنچے گی، ہم دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔

پشاور میں فورسز قافلے کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے دھماکے مٰں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا، وزیراعظم ہاؤس سے جاری پیغام میں وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی کارروائیوں سے قوم کا عزم کمزور نہیں کیا جاسکتا، پوری قوم دہشت گردی کیخلاف سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، قوم دہشت گردوں کےعزائم ناکام بنا دے گی۔ سماء

کو

دہشتگردوں

spy

Tabool ads will show in this div