ضرب عضب،تازہ فضائی کارروائی میں19دہشت گرد ہلاک

ویب ایڈیٹر:


میران شاہ :  آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی تازہ فضائی کارروائی میں مزید 19 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک شمنوں کے خلاف شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی تازہ کارروائی میں مزید 19 دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچا دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے دتہ خیل کے قریب دشمنوں کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کو آج 101 روز مکمل ہوگئے ہیں۔ سماء

kunduz

murderer

Tabool ads will show in this div