قائداعظم کی رہائش گاہ توجہ کی منتظر
کراچی: جس نے اس قوم کو ملک کا تحفہ دیا آج اسی کا گھر گندگی کا ڈھیر بن گیا۔ صفائي کے مسائل نے قائداعظم محمد علی جناح کی رہائش گاہ کو بھی آگھيرا۔ کراچی کے وزير مينشن کا تباہ حال سيوريج سسٹم قومي ورثے کو دیمک کی طرح چاٹنے لگا۔
پیاراپاکستان، یہ ہم سب کا پاکستان ہے۔ شہر کراچی کی صفائی کے بڑے بڑے دعوے کرنیوالے قائداعظم کی رہائشگاہ کو بھی نہیں بچاسکے۔میڈیا معاملہ اٹھاتا ہےتوانتظامیہ کی مشینری حرکت میں آتی ہےلیکن چند روز بعد ہی صورتحال پھر وہی ہوتی ہے۔چلنا پھرنا تو دشوار سانس لینا تک محال ہے۔صورتحال یہی رہی تو شہریوں کو خود ہی قومی ورثہ کا خیال رکھنا پڑے گا۔ سماء