خواجہ سرا سے زیادتی اور تشدد،5ملزمان گرفتار

Victum Khuaja Sara Ex Lhr Vo 18-11 لاہور : لاہور ميں خواجہ سراء کے ساتھ زيادتي اور تشدد  کے الزام ميں 5 ملزمان کو گرفتار کرليا گيا۔ پوليس کا کہنا ہے کہ فرانزک رپورٹس آنے پر تفتيش مکمل کرلي جائے گي۔ لاہور میں ملزمان نے فنکشن سے واپسي پر  خواجہ سرا کو اغواء کيا اور ڈيرے پر لے جاکر تشدد کا نشانہ بنايا، بعد ازاں قانوني کارروائي کي صورت ميں سنگين نتائج کي دھمکياں دے کر خواجہ سرا کو چھوڑ دیا۔ چاہت نامي خواجہ سراء کے بیان کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور ملزم عمير اور اس کے ساتھيوں کو گرفتار کرليا۔ پوليس کا کہنا ہے کہ مرکزي ملزم نے دوران تفتيش زيادتي کا اعتراف بھي کرليا ہے، واقعہ سات نومبر کو پيش آيا، ليکن ملزمان کي گرفتاري اب عمل ميں لائي گئي۔ پوليس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خواجہ سراء اور ملزم کے ڈي اين اے ٹيسٹ فرانزک ليبارٹري بھجوا ديئے گئے ہيں، رپورٹس موصول ہونے پر مزيد کارروائي کي جائے گي۔ سماء

PUNJAB

khawaja sara

RAPE CASE

Torture Case

Assualt

Tabool ads will show in this div