کوئٹہ، شاہ زین بگٹی کے گھر پر چھاپہ، ٹینکی میں چھپا اسلحہ گولا بارود برآمد

ویب ایڈیٹر:

 

کوئٹہ : پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی میں جمہوری وطن پارٹی کے رہنما شاہ زین بگٹی کے گھر سے بڑی تعداد میں غیر قانونی اسلحہ اور گولا بارود برآمد کرلیا۔

 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق  قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رات گئے   نیوال گیلانی روڈپر واقع      جمہوری وطن پارٹی کے رہنما شاہ زین بگٹی کے گھر پر چھاپا مارا، اور زیر زمین پانی کی ٹٰنکی میں چھپاپا گیا غیر قانونی اسلحہ، اور گولا بارود برآمد کرلیا، برآمد ہونے والے اسلحہ میں راکٹ،ڈیٹونیٹر،ریموٹ کنڑول بم ڈیوائسزاوربارودشامل ہیں۔

 

دوسری جانب  کلی قمبرانی میں پولیس اور ایف سی کا  سرچ آپریشن جاری ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران 32 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ سماء

برآمد

اسلام آباد

deadlock

phc

چھاپہ،

Tabool ads will show in this div