ضرب عضب میں پاک فضائیہ بھرپورکرداراداکررہی ہے،ایئرچیف

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:


رسالپور :   پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل طاہر رفیق بٹ کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کی تاریخ ملک کیلئے بے مثال قربانیوں سےبھری ہوئی ہے، شمالی وزیرستان میں ملک دشمنوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں بھی پاک فضائیہ بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

پاکستان ایئر فورس اکیڈمی رسالپور میں 132ویں جنرل ڈیوٹی پائلٹ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب میں پاک فضائیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کیڈٹس نے ایئرفورس اکیڈمی میں اعلیٰ معیار کی تربیت حاصل کی، بیرون ممالک سے آنے والے کیڈٹس کی تربیت پاکستان پر اعتماد کا اظہار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ،فضائیہ کی روایتی بہادری کو سامنے رکھ کر ہمیں آگے بڑھنا ہوگا، فضائیہ کی تاریخ ملک کیلئے بے مثال قربانیوں سے بھری ہوئی ہے، جب کہ آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ سماء

میں

mehndi

Tabool ads will show in this div