نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر مستعفی

3859 واشنگٹن : امریکا کی نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جیمز کلیپر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

جیمز کلیپر کو صدر براک اوباما نے جون 2010ء میں ڈینس سی بلیئر کی جگہ نیشنل انٹیلی جنس کا ڈائریکٹر مقرر کیا تھا اور انھوں نے ری پبلکن پارٹی کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری اور اقتدار سنبھالنے سے قبل ہی اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔

جیمز کلیپر گذشتہ برسوں کے دوران مختلف خفیہ اداروں میں اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ وہ امریکا کی نیشنل جیو اسپیشل انٹیلی جنس ایجنسی ( این جی اے) کے ستمبر2001ءسے جون 2006ء تک ڈائریکٹر رہے تھے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی (ڈی آئی اے) کے سابق ڈائریکٹر ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ران برجیس کو اب جیمز کلیپر کی جگہ نیشنل انٹیلی جنس کا نیا ڈائریکٹر مقرر کیا جاسکتا ہے۔ سماء /اے پی پی

Obama administration

US national security

James Clapper

Tabool ads will show in this div