اسلام آباد انتظامیہ عدالت کے ساتھ ہاتھ کرگئی،اسکول پردوبارہ قبضہ

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد :  اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے گئے، عدالتی حکم کے باوجود تعلیمی ادارے پولیس سے خالی نہ کرائے جاسکے، پانچ ادارے خالی کر کے دوبارہ قبضہ کر لیا گیا۔

اسلام آباد انتظامیہ نے عدالت کی آنکھوں میں دھول جھونک دیا، 5 تعلیمی اداروں پر پولیس نے دوبارہ قبضہ کر لیا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کے زیرقبضہ تمام تعلیمی ادارے خالی کرانے کا حکم دے رکھا ہے، انتظامیہ نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ تعلیمی ادارے خالی کرائے، تاہم پولیس اہلکار اگلے روز ہی دوبارہ پہنچ گئے۔

انتظامیہ نے عدالت کو مطمئن کرنے کیلئے گرلز کالج ایف ٹين ٹو، بوائز کالج ایف ٹین فور، بوائز کالج ایچ نائن، پوسٹ گرئجویٹ گرلز کالج ایف سیون ٹو اور بوائز اسکول ایف ایٹ تھری پولیس سے خالی کرانے کا دعویٰ کیا تھا۔

سماء کو موصول دستاویزات کے مطابق، اسلام آباد کے انیس میں سے گیارہ تعلیمی اداروں پر پولیس اہلکاروں کا قبضہ تاحال برقرار ہے، ایک عمارت خالی کی گئی مگر سامان رکھ کر کمروں کو تالے لگا دیئے۔ سماء

کے

tajikistan

sexual assault