طلبا کا فوجی حکمرانوں کے ظلم کی یاد میں مظاہرہ،پولیس کی شیلنگ
ایتھنز: یونان میں طلبا اور پولیس کے درمیان جھڑپیں پھر شروع ہوگئیں۔ ایتھنز میں پولیس کا مظاہرین کی جانب سے پھینکے گئے بوتل بموں سے بچنا دشوار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ایتھنز کی پولی ٹیکنیکل یونیورسٹی کے باہر طلبا کا احتجاج اس وقت تشدد کی صورت اختیار کرگیا جب سکیورٹی اہلکاروں نے جلوس کو روکنے کی کوشش کی۔
طلبا نے رکاوٹیں جلاتے ہوئے پولیس والوں پر پتھراؤ کیا اور بوتل بم کا استعمال بھی کیا جس پر پولیس نے آنسوگیس کی شیلنگ کی۔
واضح رہے کہ یہ طلبا انیس سو تہتر میں فوجی حکمرانوں کے ظلم کی یاد میں مظاہرہ کرنے نکلے تھے۔ سماء
economic
austerity
تبولا
Tabool ads will show in this div