ملائکہ شراوت کی پٹائی ہوگئی

mallika-sherawat-640x421 پیرس : بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ شراوت کو پیرس میں انہیں کے فلیٹ میں نقاب پوش شخص نے تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

فرانسیسی اخبار کے مطابق ملائکہ شراوت کو پیرس میں ان کے اپنے ہی اپارٹمنٹ میں تشدد کا نشانہ بنایاگیا، نقاب پوش شخص نے بنا کچھ کہے ملائکہ شراوت پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور اداکارہ کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

000_AH64W-640x427

ملائکہ شراوت اور ان کے ایک دوست سرل پر تشدد کے بعد اب تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، یاد رہے کہ اس سے پہلے ٹی وی اسٹار کم کردیشن کو بھی قریبی اپارٹمنٹ میں گن پوائنٹ پر ڈاکووں نے نشانی بنا لیا تھا۔

Mallika-4

واضح ر ہے کہ ملائکہ شراوت بھارت میں بھی غیرت کے نام پر قتل اور اجتماعی زیادتی سمیت عورتوں پر تشدد ہونے والے واقعات پر آواز اٹھاتی رہی ہیں۔

Indian Actress

Mallika Sherawat

Tabool ads will show in this div