پی پی رہنما قادر پٹیل رہا، جیالوں کا والہانہ استقبال

Qadir Patel Release Khi Pkg 17-11 Arsalan

کراچی: پیپلزپارٹی کے اسیر رہنما قادرپٹیل کو جیل سے رہائی مل گئی، جیالوں نے نعروں، پھولوں اور رقص کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔

سماء کے مطابق گزشتہ دنوں عدالت کی جانب سے پیپلزپارٹی کے رہنما قادر پٹیل کی ضمانت منظور کرلی گئی جس کے بعد آج انہیں سینٹرل جیل کراچی سے رہا کردیا گیا ۔ کراچی سینٹرل جیل سے پیپلزپارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی چار ماہ کی قید سے آزاد ہوئے تو زبردست جوش وخروش اور لیاری کے روایتی لیوا ڈانس کے ساتھ ان کااستقبال کیا گیا۔

والہانہ استقبال پر قادر پٹیل نے کارکنوں کا تو شکریہ ادا کیا، مگر پی پی رہنماؤں سے شکوہ کر گئے انہوں نے کہا کہ جیل میں پیپلزپارٹی سندھ کے صدر آئے نہ ہی کوئی کراچی کا رہنما آیا جبکہ ارکان سندھ اسمبلی جاوید ناگوری اور ثانیہ ناز ضرور جیل پہنچے۔

قادر پٹیل کا کہنا تھا کہ مجھ پرميری غيرموجودگی ميں الزام لگا تھا، میں اپنےضمیر کی آوازپرملک واپس آیا،ميں نے الزامات کا سامنا کرنے کا فيصلہ کيا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ سياسی ورکرکی زندگی ميں ايساوقت آتاہے، بہت سارے رازعوام اور کارکنان کے سامنے رکھنا ہیں، قیادت سے ایک دفعہ مل لوں،پھر بات کروں گا۔

پی پی کو کوئی رہنما جیالے کا استقبال کرنے نہیں آیا مگر لیاری کے ارکان سندھ اسمبلی ذاتی حیثیت میں اپنے دوست کو لینے جیل پہنچے۔ لیاری اور کیماڑی سے جیالوں کے قافلے ریلی کی صورت میں سینٹرل جیل پہنچے پیپلزپارٹی رہنما کو رہائی کے بعد ریلی کی صورت میں گھر لیجایا گیا۔ سماء

CENTRAL JAIL

release

qadir patel

Tabool ads will show in this div