فیصل مسجد اسلامی روایات کی نشانی

faisla

اسلام آباد: ترک خاتون اول امینہ اردوان نے وفاقی دارلحکومت میں فیصل مسجد کا دورہ کیا جہاں انہیں مسجد کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

سماء کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئی ترک خاتون اول امینہ اردوان نے اسلام آباد میں قائم فیصل مسجد کا دورہ کیا جہاں میئر اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے نے ترک خاتون اول کااستقبال کیا۔

اس موقع پر ترک خاتون اول کو فیصل مسجد کی تعمیر سے متعلق بریفنگ دی گئی انہیں بتایا گیا کہ فیصل مسجد کا نقشہ ترک آرکیٹیکٹ نے ڈیزائن کیا۔

Erdogan Wife at Fiasal Masjid Stills 17-11

ترک خاتون اول نے ترک آرکیٹیکٹ کے شاہکار کا سراہتے ہوئے کہا کہ فیصل مسجد بہترین اسلامی روایات کی نشانی ہے۔ بعد ازاں میئراسلام آباد نے ترک خاتون اول کو کیپیٹل بک یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

تاہم ترکی کے صدر رجب طیب آج شب لاہور میں وزیراعظم کے دیے گئے عشایے میں شرکت کرینگے۔ سماء

Red Cross

Faisal Mosque

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div