الیکشن کمیشن نے عمران کا کوئی الزام درست قرار نہیں دیا، وفاقی وزراء

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : وفاقی وزراء نے عمران خان کے دھاندلی کے الزامات کو یکسر مسترد کردیا، کہتے ہیں الیکشن کمیشن نے عمران کا کوئی الزام درست قرار نہیں دیا، غیر ملکی مبصرین نے کہا انتخابات ماضی کی نسبت زیادہ شفاف تھے۔ پرویز رشید کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی سربراہ سچے ہیں تو پارلیمنٹ میں رپورٹ لائیں انہیں مباحثے کا چیلنج دیتا ہوں، جھوٹ بولنے والے پارلیمنٹ میں نہیں آتے، عمران خان، بہتان خان بن چکے ہیں۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عمران کے ایک ایک الزام کا دلیل کے ساتھ جواب دیا، ملک میں انتخابی اصلاحات کی ضرورت ہے، حکومت چاہے تو دھرنے والوں کو فوراً ہٹادے، ہمارے لئے یہ مشکل کام نہیں، عمران سے کہتا ہوں کپتان جی جانے دیں معیشت کو بڑھانے دیں۔

وفاقی وزراء نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے دھاندلی کے الزامات کا بھرپور جواب دیتے ہوئے انہیں یکسر مسترد کردیا، وزیر اطلاعات پرویز رشید کہتے ہیں کہ اسلام میں بہتان تراشی کی سخت سزا مقرر ہے، عمران صاحب بہتان خان بن چکے ہیں، جمہوری روایت میں اچھا پلیٹ فارم پارلیمنٹ ہوتا ہے، جھوٹ بولنے والے پارلیمنٹ میں نہیں آتے، عمران اگر سچے ہیں تو پارلیمنٹ میں رپورٹ لے کر آئیں، وہاں مباحثے کا چیلنج دیتا ہوں، ان کا کوئی الزام اب تک سچ ثابت نہیں ہوا۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران نے آبزرورز کی رپورٹ الیکشن کمیشن کی بنادی، ای سی پی نے دھاندلی کا کوئی الزام درست قرار نہیں دیا، کوتاہی سے متعلق رپورٹ ویب سائٹ پر ڈالی گئی، نظام کو بہتر بنانے کیلئے کوشش کی جاتی ہے، نظام کو الٹ دینا منفی سوچ ہے۔

پرویز رشید نے کہا کہ رپورٹ میں کہیں نہیں لکھا اردو بازار سے بیلٹ پیپرز چھپے، 35 پنکچرز کا بھی کوئی ذکر نہیں، رپورٹ میں یہ بھی نہیں لکھا کہ تحریک انصاف الیکشن جیت رہی تھی، الیکشن ن لیگ نے نہیں کرائے، چیف الیکشن کمشنر پر عمران نے اعتماد کا اظہار کیا، رپورٹ میں الیکشن کو ماضی کی نسبت زیادہ شفاف قرار دیا گیا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ عمران خان کے ایک ایک الزام کا دلیل کے ساتھ جواب دیا، پی ٹی آئی کے تمام الزامات غلط ثابت ہوئے، پورے انتخابات میں منصوبہ بندی کے تحت دھاندلی کے الزامات پر ہمیں شدید اعتراض ہے، یہ سوچنا تحریک انصاف جیت گئی تھی، درست نہیں، ملک میں انتخابی اصلاحات کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ الیکشن میں مبصر تنظیموں نے ن لیگ کو فیورٹ قرار دیا، فافن نے اپنی رپورٹ میں واضح طور پر کہا ہے کہ 272 میں سے 246 نشستوں پر الیکشن کمیشن اور ہمارا نتیجہ ایک ہے، انتخابی اصلاحات پر بات ہونی چاہئے، تحریک انصاف کو انتخابی اصلاحات کمیٹی کی صدارت دینے کی پیشکش بھی کی۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ تحریک انصاف سے 14 ملاقاتیں ہوئیں، دھرنوں سے ملکی معیشت کو نقصان ہورہا ہے، حکومت چاہے تو دھرنے والوں کو فوراً ہٹادے، یہ ہمارے لئے مشکل نہیں، دھرنے والے پاکستان کے حال پر رحم کریں، ہمیں پاکستان کی معیشت کا سوچنا ہوگا، ن لیگ نے ایک سال میں بہترین معاشی نتائج دیئے، عمران سے کہتا ہوں کہ کپتان جی جانے دیں معیشت کو بڑھانے دیں۔ سماء

عمران

law

physics

export

crowned

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div