شعبدہ بازی کی سیاست سے مسائل پیدا ہورہے ہیں، قوم متاثر نہ ہو، صدر مملکت
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ شعبدہ بازی کی سیاست سے مسائل پیدا ہورہے ہیں، قوم شعبدہ بازی سے متاثر نہ ہو۔
صدر ممنون حسین سے وزیر مملکت بلیغ الرحمان اور بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی، صدر مملکت کا کہنا تھا کہ قوم جھوٹوں کی باتوں میں ہرگز نہ آئے، ترقیاتی منصوبے مکمل ہونے کا موجودہ موقع ضائع ہوا تو ملک کیلئے مسائل پیدا ہوں گے۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ یہ وقت بہت قیمتی ہے اسے ضائع ہونے سے بچائیں، انہوں نے بدعنوان عناصر سے قطع تعلق کرنے کیلئے قومی تحریک شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ سماء
birthday
Red Zone
Gullu Butt
energy
offers
reuters
transplant
تبولا
Tabool ads will show in this div