صوبائی حکومت شہری علاقوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی، ایم کیو ایم

اسٹاف رپورٹ

کراچی : متحدہ قومی مومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی محمد حسین نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت شہری علاقوں کے بلدیاتی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔

کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم بلدیاتی کمیٹی کے انچارج محمد حسین کا کہنا تھا کہ کے ایم سی، واٹر بورڈ، کے ڈی اے اور ایس بی سی اے کے افسران عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہر میں ترقیاتی کام شروع کئے جائیں۔ سماء

Video

علاقوں

german

energy

lord

Tabool ads will show in this div