کوئی رکن قومی اسمبلی اسپیکر کے سامنے تنہا نہیں جائے گا، شاہ محمود قریشی

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : شاہ محمود قریشی نے اعلان کیا ہے کہ پی ٹی آئی کا کوئی رکن اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے تنہا نہیں جائے گا، حکومت کی حکمت عملی نامناسب ہے، کہتے ہیں کہ ہمارا مقصد جمہوریت کو نقصان پہنچانا نہیں، سیاسی انداز میں بات چیت کیلئے تیار ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت کی حکمت عملی مناسب دکھائی نہیں دے رہی، اسپیکر رائے لینا چاہتے ہیں تو سب کو ساتھ بلائیں، کوئی رکن قومی اسمبلی اسپیکر کے سامنے تنہا نہیں جائے گا، استعفوں کی تصدیق کيلئے مرحلہ وار طلبی ناقابل فہم ہے، حکمران جمہوری روایت پر چلیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مذاکرات کے بارے میں ابہام کا شکار ہے، ہمارا مقصد جمہوریت کو نقصان پہنچانا نہیں، ہم جمہوریت اور آئین کا احترام کرتے ہیں، سیاسی انداز میں بات چیت کیلئے تیار ہیں تاہم حکومت سیاسی جرگے کو اہمیت نہیں دے رہی، اب تک جرگے کی کوئی تجویز نہیں مانی گئی، پی ٹی آئی وفد سیاسی جرگے سے ملاقات کرے گا۔ سماء

law

championship

reply

nyt

Tabool ads will show in this div